پاکستان

واہ کینٹ: بحرینی عوام و علماء پر مظالم کے خلاف یکجہتی واک کا اہتمام

شیعت نیوز: بحرینی عوام پر گزشتہ پانچ سالوں سے جاری آل خلیفہ مظالم کے خلاف واہ کینٹ میں ایک یکجہتی واک کا اہتمام کیا جارہا ہے، بحرینی علماء کو پابند سلاسل کرنے اور صحافتی اداروں پر قدغن لگانے کے خلاف آواز بلند کرنے کے سلسلہ میں پاکستان فورم فار ہیومن رائٹس (پی ایف ایچ آر) حیدر روڈ واہ کینٹ سے جی ٹی روڈ تک ایک واک کی جائے گی۔ فورم کے سربراہ غلام رضا نقوی نے اس موقع پر کہا ہے کہ آل خلیفہ بحرین میں جاری پرامن تحریک کو دبانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، بحرینی عوام کی نمائندہ جماعت جمعیت الوفاق کے سیکرٹری جنرل شیخ علی سلمان کی گرفتاری حکمرانوں کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button