مشرق وسطی

بحرین میں شیخ سلمان کی رہائی کے لئےمظاہرے مسلسل جاری۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک} آج بحرین کے مختلف علاقوں میں جمعیۃ الوفاق کے سیکریٹری جنرل شیخ سلمان کی گرفتاری کے خلاف مظاہرے جہاں شرکاء نے ان کی جلدازجلدرہائی کامطالبہ کیا۔
العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق آج بحرین کے متعددمقامات پرشیخ سلمان کی رہائی کے مطالبے کے لئےعوام کے جم غفیرسڑکوں پرنکل آئے اوراس بات پرزوردیتے ہوئے کہا جب تک شیخ سلمان کی رہائی جلدازجلدنہیں ہوگی یہ مظاہرے جاری رہیں گے۔
مظاہرین کاکہناتھا کہ اس وقت آل خلیفہ کے مظالم بحرین کے عوام پرآئے روزشدت اختیارکرتے جارہے ہیں لہٰذا عالمی برادری سے انہوں نے اپیل کی ہے کہ وہ اس بات نوٹس لیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button