پاکستان

دہشتگرد تنظیم داعش نے مکمل تعارفی کتاب اردو میں شائع کردی

داعش نے پاکستانیوں اورخصوصاً صحافیوں کے لئے اردومیں پروپیگنڈا کتاب ای میل کےذریعہ بھج دی ہے جبکہ حکومت پاکستان میں داعش کی موجودگی سے انکار کرتی ہے،ملک کے مختلف شہروں میںداعش کی حمایت میں نعرے کچھ اور رخ پیش کرتے ہیں۔ سانحہ پشاور کے بعد ایسے وقت جبکہ نفرت انگیز لٹریچر اورمواد کے خلاف حکومت نے کارروائی تیزکردی ہے، کالعدم تنظیموں نے بھی اپنے پروپیگنڈا مہم تیز کردی ہے۔ پی ڈی ایف فارمیٹ میںایک کتاب اپنی نوعیت کااردو میں پہلالٹریچر ہے جس میں داعش، اس کی تاریخ ، محرکات ،تشکیل اورپالیسی پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے۔ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر شاہد حیات نے دریافت کرنے پراس حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ نفرت آمیز مواد کی روک تھام کے لئے پہلے ہی سے کام ہورہاہے لیکن پاکستان میں داعش کاپروپیگنڈا پھیلنے کےحوالے سے کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔

 

book2

متعلقہ مضامین

Back to top button