پاکستان

انتہاء پسندی پھیلانے والے اسلام اور پاکستان دونوں کے دشمن ہیں،علامہ عارف واحدی

شیعت نیوز:شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ہمیشہ اتحاد و وحدت کا درس دیا اور ہم اسی سلسلے کو آگے بڑھا رہے ہیں، کیونکہ ملک کے استحکام اور اسلام کی سربلندی کیلئے اتحادِ اُمت ضروری ہے، ملک میں دہشت گردی اور انتہاء پسندی پھیلانے والے اسلام اور پاکستان دونوں کے دشمن ہیں۔

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ واحدی کا کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر علامہ سید ساجد علی نقوی نے ایس یو سی کی سنٹرل کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے جو 27 دسمبر کو راولپنڈی میں منعقد ہوگا۔ اجلاس امن و امان کی صورتحال، دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات، زائرین کے مسائل اور گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات سمیت اہم ایشوز پر لائحہ عمل ترتیب دیا جائیگا۔ علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ دہشتگردوں اور شرپسندوں کا کوئی مذہب نہیں، دہشگردی و انتہاء پسندی کے خلاف جنگ میں ساتھ ہیں۔ دہشتگردی پھیلانے والے پاکستان اور اسلام کے دشمن ہیں، ملکی استحکام اور امہ کی سربلندی کیلئے اتحاد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں انتہاء پسندی اور دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں، اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے۔ علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ ملک و ملت کیلئے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی اور شہداء کا خون ایک دن ضرور رنگ لائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button