ایران

سعودی عرب اپنی پوزیشن سےصحیح استفادہ کرے

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ سعودی عرب علاقے میں ایک اہم ملک ہے اسے اپنی سیاسی پوزیشن سے صحیح استفادہ کرنا چاہیے۔ ڈاکٹر علی لاریجانی نے گزشتہ شب لبنانی ٹی وی چینل المیادین سے گفتگو میں یہ بات کہی ۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ سعودی عرب اسلامی امت کی حمایت اور مسلمانوں کے مابین اتحاد میں موثر کردار ادا کرے گا۔لاریجانی نے مزید کہا کہ ایران یہ بات مانتاہے سعودی عرب اسلامی ممالک میں اہم اور موثر کردار کا حامل ہے لیکن اس ملک کو چاہیے کہ درست اور صحیح راستے کو اختیار کرے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button