ایران

نجف اشرف:وفات رسول اکرم۔ص کے موقع پرامام علی۔ع۔ کے روضے پر4ملین زائرین کااجتماع۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک} عراق کے شہرنجف اشرف میں گزشتہ روز وفات رسول اکرم ۔ص۔ کے موقع پرامام علی ۔ع ۔کے روضے پر4ملین زائرین کااجتماع ہوا،اس دوران کوئی ناخشگوارواقعہ پیش نہیں آیا۔
السومریۃ نیوز رپورٹ کے مطابق صوبہ نجف اشرف کے گورنر قیس المحمداوی نے آج ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز وفات رسول اکرم۔ص کے موقع پرامام علی۔ع ۔کے روضے پر4ملین زائرین کااجتماع ہواجن میں سے60ہزارکاتعلق بیرونی ممالک سے تھا،اس موقع پرالمحمدای نے اس بات پرزوردیتے ہوئے کہا الحمداللہ رسول اکرم ۔ص۔ کے طفیل سے کوئی بھی ناخشگوارواقعہ پیش نہیں آیااس حوالے سے عتبہ علویہ کے انظامیہ نے پہلے سے ہی تمام صورت حال سے حکومت کوآگاہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button