پاکستان

پاکستان کا ہر باشعور شیعہ اور سنی داعش کو کچلنے کے لئے تیار ہے، علامہ شفقت شیرازی

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور سیکرٹری امور خارجہ  علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے کہا ہے کہ پاکستان کا ہر باشعور شہری امن چاہتا ہے، شیعہ اور سنی داعش کو کچلنے کے لئے آمادہ اور تیار ہیں۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے لبنان میں الیکٹرونک و پرنٹ میڈیا کے سورس (جریدۃ العہد) کے صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ علامہ شفقت شیرازی نے  پاکستان کے اندر سیاسی تحرک اور حکومت کے ظالمانہ اقدامات بالخصوص سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے اندر منظم دھاندلی سے آنے والی حکومت کے خلاف پوری قوم سیاسی جدو جہد کررہی ہے، انشاءاللہ جس کے بہت جلد پاکستانی سیاست پراثرات نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ القاعدہ ،  داعش  اور  پاکستان کے اندر موجود مختلف دہشت گرد گروپس کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں پاکستانی فوج نے بہت کاری ضربیں لگائی ہیں اور ہم پاکستانی فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے اندر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیاسی، معاشرتی و قومی کردار اور اسلام آباد، لاہور، بہاولپور، ایبٹ آباد، بھکر، فیصل آباد میں ہونے والے سیاسی جلسوں اور عوام کی بھر پور شرکت کو سراہتے ہوئے اسے امید بیداری و شعور کا نام دیا اور عوامی مینڈیٹ چوری کرنے والوں کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان، پاکستان مسلم لیگ (ق) ، پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کے ہونے والے دھرنوں اور جیالوں کے جذبات کا تذکرہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button