مشرق وسطی

علاقے میں ایران کے موثر کردار پر بحرین کی تاکید

بحرین کے وزیر خارجہ نے داعش دہشت گرد گروہ سے مقابلے میں اسلامی جمہوریۂ ایران کے موثر کردار پر تاکیدکی ہے۔ تسنیم نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرینی وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد آل خلیفہ نے دارالحکومت منامہ میں سکورٹی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ ایران کو ہر اس سکورٹی فورس میں، کہ جس کی تشکیل کا علاقے میں امکان موجود ہو، حتمی طور پر شامل ہونا چاہئے۔ شیخ خالد بن آل خلیفہ نے مزید کہا کہ داعش دہشت گرد گروہ کے انتہاپسندانہ افکار کے خاتمے کے لئے علاقے کے ملکوں کے درمیان رابطہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی حکمت عملی اپنائی جائے جس سے داعش میں نئے افراد کی شمولیت کو روکا جاسکے اور اس طرح کے گروہوں کی مالی امداد بند کی جائے۔ بحرینی وزیر خارجہ نے کہا کہ علاقے میں دہشت گردی سے مقابلے کے لئے فوجی راہ حل کافی نہیں ہے انہوں نے اسی طرح داعش دہشت گرد گروہ کے ساتھ مقابلہ جاری رہنے پر تاکید کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button