پاکستان

گلگت: ن لیگ نے انتخابی اتحاد کے لئے تحریک جعفریہ سے رابطہ کرلیا،قیادتوں کے درمیاں ملاقات متوقع

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) گلگت بلتستان کے قومی اخبار بادشمال کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن نے گلگت میں حالیہ الیکشن کے لئے تحریک جعفریہ سے انتخابی اتحاد کے لئے رابطہ کیا ہے، جبکہ وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ گلگت کے دوران دونوں جماعتوں کی اعلی قیادت کے درمیاں ملاقات کا بھی امکان ہے، اس حوالے تحریک جعفریہ نے اپنی سینٹرل کمیٹی کا اجلاس 28 دسمبر کو اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے، جس میں سیاست کے لیئے پلٹ فارم کا فیصلہ کیا جائے گا، جبکہ ذرائع نے اس بات کا بھی انکشاف کیا ہے کہ تحریک جعفریہ گلگت بلستان میں گورنر شپ کا مطالبہ مسلم لیگ سے کریگی۔

واضع رہے کہ تحریک جعفریہ کی جانب سے بھکر کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کے نوانی کی خفیہ حمایت کے بعد گلگت بلتستان کے آنے والے الیکشن میں نواز لیگ اور تحریک جعفریہ اتحاد قائم کرسکتی ہیں۔ گلگت بلستان میں شیعہ ووٹررز کی حمایت گویا حکومت بنانے کے لئے کافی ہوتی ہے، ماضی میں شیعہ علماء کونسل (تحریک جعفریہ) پی پی پی کی حمایت کے ساتھ حکومت بناتی آئی ہے۔ لیکن اس دفعہ مقابلہ سخت ہونے کا بھی امکان ہے کیونکہ مد مقابل میں پاکستان بھر میں شیعہ حقوق کے لئے سرگرم جماعت مجلس وحدت مسلمین نے بھی الیکشن میں بھرپور طریقے کودنے کا فیصلہ کیا ہوا ہے۔

 

اخبار کی خبر کے لئے کلک کریں

متعلقہ مضامین

Back to top button