ایران

ایران نیک نیتی سے معاہدے تک پہنچنے کاعزم رکھتا ہے

ایران کے نائب وزیر خارجہ اور سینئر ایٹمی مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ملک کے جوہری پروگرام کے سلسلے میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لئے مقدمہ تیار ہے۔
تہران کے دورے پر آئے اٹلی کے نائب وزیر خارجہ لیپو پسٹیلي نے ایران کے سینئر ایٹمی مذاکرات کار سید عباس عراقچي سے ملاقات کی۔ اس موقع پر عباس عراقچي نے گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ ایران کے ایٹمی پروگرام کے سلسلے میں ہوئے مذاکرات کا ذکر کیا۔ عباس عراقچي نے کہا کہ اگر مغربی فریق باہمی اعتماد کی بحالی کے لئے نیک نیتی کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے کا عزم رکھتا ہے تو اس معاہدے کے لئے موجودہ صورتحال کسی بھی وقت کے مقابلے میں بہت ہی مناسب ہے۔
اس موقع پر اٹلی کے نائب وزیر خارجہ لیپو پسٹیلي نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جوہری مذاکرات میں جاری پیشرفت پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ جوہری مذاکرات نے یہ ثابت کر دیا کہ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے سلسلے میں تعاون کے لئے مذاکرات ہی سب سے مناسب ذریعہ ہے۔
واضح رہے چوبیس نومبر کو ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایک ہفتے کے پیچیدہ جوہری مذاکرات اختتام پذیر ہوئے۔ ان مذاکرات کا مقصد دونوں فریق کے درمیان وسیع جوہری مفاہمت کی راہ میں موجود رکاوٹوں کو دور کرنا تھا۔ ان مذاکرات کے اختتام پر دونوں فریقوں نے مذاکرات کی مدت ، یکم جولائی دو ہزار پندرہ تک بڑھا دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button