پاکستان

علامہ نواز عرفانی کے قتل کی تفتیش میں پاراچنار کے پولیٹیکل ایجنٹ کو شامل کیا جائے، علامہ مرزا یوسف حسین

آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تحت جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد میں منعقدہ احتجاجی جلسے سے خطاب کے دوران علامہ مرزا یوسف حسین نے اسلام آباد میں پارا چنار سے تعلق رکھنے والے عالم دین علامہ شیخ نواز عرفانی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور کہا کہ قتل کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور اس تفتیش میں پارا چنار کے پولیٹیکل ایجنٹ کو بھی شامل کیا جائے کیونکہ انہوں نے علامہ کو شہر بدر کیا اور دوبارہ واپس پارا چنار نہیں آنے دیا اور یہاں تک کہ ان کی شہادت ہوگئی، لہٰذا ضروری ہے کہ اس قتل کی آزادانہ تفتیش کروا کے قاتلوں کے چہروں کو بے نقاب کیا جائے۔ اجتماع سے علامہ اظہر حسین نقوی، سید علی اوسط، صغیر عابد رضوی، سہیل مرزا، مصطفی عباس، حسن صغیر عابدی، رضی حیدر اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ حکومت اور ریاستی اداروں کی غفلت کی وجہ سے اہم شخصیات کو قتل کیا جا رہا ہے لیکن حکمران قاتلوں کو گرفتار کرنے سے قاصر نظر آتے ہیں جو کہ نہایت افسوسناک ہے۔ بعد ازاں شہید نواز عرفانی کیلئے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button