ایران

کمانڈرالحاج قاسیم سلیمانی”پھلےامریکا کے ساتھ جنگ لڑی اوراب داعش کوروند رہےہیں” امریکی ہفت روزہ نیوز ویک

امریکی ہفتہ وار نشریہ”نیوز ویک”نے جمعرات کو اپنے حالیہ اشاعت کےسرورق پر ایران کے "القدس کور”کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کی تصویر کی اشاعت کے ساتھ یہ عنوان لگایاہے کہ ، کمانڈر سلیمانی”پھلےامریکا کے ساتھ جنگ لڑی اوراب داعش کومسل رہےہیں”۔

"فارس نیوز سائیٹ” کے مطابق امریکی نشریہ نے عراق کے رکن پارلیمنٹ اورعراق کے قومی سلامتی ادارے کا سابق رکن الربیعی کے خیالات کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ،”موصل کی شکست کے بعد کون ہماری مدد کرنے کو آیا ؟ الربیعی اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا ہے کہ ،”امیریکی تو کوئی بھی نہیں آئے ۔ انھوں نے تونھایت غلط نشانوں پر ایئر سٹرائیک کیا وہ بھی تین ماہ بعد جب ان کے چند ہموطنوں کے سروں کو اڑادی گئیں ۔ مگر بغداد اور اربیل کیلئےایران نے تونہایت تیزی کے ساتھ دوسرے دن ہی ہماری پکار پر مدد کیلئے پہنچے تھے ۔
نشریے نے مزید لکھا ہے ،ایرانیوں نے تو عسکری مدبر عقل ،القدس کور کے کمانڈر” میجر جنرل قاسم سلیمانی”جو عسکری ماہرین کے نزدیک نہایت ماہر کمانڈر اور زدبردست اسٹریٹیجک شناس ہیں ۔ اس کے باوجود کہ وہ پوشیدہ رہنا زیادہ پسند کرتے ہیںمگر انہوں نےمغرب کو یہ پیغام پہنچانے کیلئے کہ تہران عراقی میدان میں بھر پور طاقت کے ساتھ موجود ہیں گذشتہ ستمبر میں آمرلی میں جنگ کے دوران اپنی تصویر بنوانے کی اجازت دی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button