دنیا

کابل حملہ کی ذ٘مہ داری تکفیری دہشتگرد ٹولہ طالبان نے قبول کر لی.

طالبان نے برطانوی سفارتخانے کی گاڑی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ ریڈیو تہران کی پشتو سروس کی رپورٹ کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ دارالحکومت کابل میں طالبان نے آج صبح برطانوی سفارت خانے کی گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں دسیوں افرا دہلاک اور زخمی ہوگئے۔ رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ آج صبح کابل میں برطانوی سفارت خانے کی گاڑی پر خود کش حملے میں کم سے کم پانچ افراد ہلاک اور تقریباچالیس زخمی ہوگئے۔ بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائي جاتی ہے۔ افغانستان کے نائب وزیرداخلہ ایوب سالنگی نے بھی اس حملے کو خودکش قرار دیا ہے۔ گذشتہ کئی دنوں سے کابل میں پےدرپے دھماکے ہوئے ہيں جن میں اب تک دسیوں افراد ہلاک اور زخمی ہوچکے ہيں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button