مشرق وسطی

مصرکے سلفی مبلّغ کا فتوی ،قرآن پر(معاذاللہ) پاؤں رکھناجائز

مصر کے ایک سلفی مبلّع نے جامعہ الازہر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مصر کی سیکیورٹی فورسز کو قرآن کریم پر (معاذاللہ) پاؤں رکھکر چلنے کی اجازت پر مبنی فتوی جاری کریں۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق سلفی مبلّغ مظہر شاہین نے یہ بات سیٹ لائٹ ٹی وی چینل المحور کہ جس کی نشریات مصر میں دیکھی جاتی ہیں، کہی ہے۔
مظہر شاہین نے مزید کہا کہ حتمی طور پر فتوی جاری کیا جائے کہ مصر کی سیکیورٹی فورسز، 28 نومبر کو جوان مسلمانوں کے انتفاضہ کے عنوان سے ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں، جھڑپوں کے آغاز کی صورت میں قرآن کریم پر (معاذاللہ) پاؤں رکھ کر چل سکیں۔
مظہر شاہین نے اس بات کا اظہار، پوچھے گئے اس سوال کے جواب میں کہ اگر احتجاجی مظاہرین نے قرآن کو زمین پر رکھ دیا تو آیا جائز ہے کہ سیکیورٹی فورسز قرآن پر (معاذاللہ) پاؤں رکھکر، احتجاجی مظاہرین کا تعقب کریں، سلفی مبلّغ کہا کہ ہاں جائز ہے۔
مظہر شاہین نے کہا کہ الازہر کی دارالفتوای کونسل نے بھی احتجاجی مظاہرین کے مقابلے میں مصر کی سیکیورٹی فورسز کی حمایت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button