پاکستان

شہید علی ناصر صفوی کی اہلیہ سمیت شہادت کو 14 برس بیت گئے

شہید علی ناصر صفوی کو ان کی اہلیہ سمیت 25 نومبر 2000ء کو شہید کر دیا گیا تھا، ضلع جھنگ سے تعلق رکھنے والے علی ناصر صفوی آئی ایس او سے وابستگی کے دوران ہی ملت کی خدمت میں سرگرم ہوگئے تھے۔

شیعت نیوز: ملت جعفریہ پاکستان کے انتہائی متحرک جوان شہید علی ناصر صفوی کی شہادت کو آج 14 برس بیت گئے ہیں۔ شہید علی ناصر صفوی کو ان کی اہلیہ سمیت 25 نومبر 2000ء کو شہید کر دیا گیا تھا، ضلع جھنگ سے تعلق رکھنے والے علی ناصر صفوی آئی ایس او سے وابستگی کے دوران ہی ملت کی خدمت میں سرگرم ہوگئے تھے، کئی مرتبہ قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں، تاہم ملت کی خدمت کا جذبہ کسی طور کم نہ ہوسکا۔ شہید ایک انتہائی متقی و پرہیزگار شخصیت کے مالک تھے۔ ناصر صفوی آئمہ طاہرین علیہم السلام کے سچے پیروکار تھے، دن ملت کی خدمت میں اور رات اپنے خدائے لم یزل سے راز و نیاز میں گزارتے تھے۔ یہ وہ گمنام شہید ہے کہ جس کے کارنامے شائد اب تک منظر عام پر نہیں آسکے۔ شہید ناصر صفوی کا شمار ملت جعفریہ پاکستان کے اہم شہداء میں ہوتا ہے۔ آپ نے حقیقی طور پر کربلا کے راہی ہونے کا ثبوت دیا اور ذلت کی زندگی پر عزت کی موت کو ترجیح دیتے ہوئے اہلیہ سمیت شہادت کو گلے سے لگا لیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button