مشرق وسطی

بحرین ميں عوامی ریفرنڈم کا آغاز

العالم کی رپورٹ کے مطابق ایسے میں جب کہ بحرین کے عوام نے اپنی سرنوشت کے تعین کے لئے آج اندرون و بیرون ملک ریفرنڈم کاآغاز کردیا ہے، بحرین کی فوج نے اس ریفرنڈم کا انعقاد رکوانے کے مقصد سے بعض علاقوں میں حملہ کیا ہے۔ بحرین میں عوامی ریفرنڈم کا انعقاد کرانے والی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ حق رائے دہی رکھنے والے ووٹروں کے ووٹ جمع کرنے میں مختلف طریقۂ کار اپنایا جائے گا۔ اس کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ جو افراد سیاسی شہریت کے حامل ہیں انہیں اس ریفرنڈم میں شرکت کا حق حاصل نہيں ہے۔ واضح رہے کہ بحرینی عوام نے ملک میں 22 نومبر کو ہونے والے انتخابات کا بائیکاٹ کیا ہے۔اسی سلسلے میں بحرین کی جمعیت الوفاق کے سکریٹری جنرل شیخ علی سلمان نے بحرین میں ہونے والے نمائشی انتخابات کے بائیکاٹ کو بحرینی عوام کا حق قرار دیا اورکہا کہ عوام کا یہ حق ہے کہ وہ ایسے انتخابات کا بائیکاٹ کریں جو ان کی نظر میں آزادانہ نہیں ہیں اور کسی بھی قانون کی بنیاد پر انھیں نمائشی انتخابات میں شرکت کرنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button