مقبوضہ فلسطین

القسام کی طرف سے غاصب اسرائیل کومقدسات پرحملے روکنے کی تنبیہ۔

العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام برگیئڈرنے مقامات مقدسہ پرمسلسل غاصب اسرائیلی مظالم کو روکنے کی تنبیہ کی ہے۔
ذرائع کاکہناتھا کہ القسام برگیئڈرکے ترجمان ابوعبیدہ نے گزشتہ روز غزہ کے رفح سٹی میں حماس کی طرف سے منعقدہ "فتح القدس وشہداء” کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا” مقاومت آخر کار ہماری سرزمین کومکمل طور پرآزادکراکردم لے گی”۔
انہوں نےغزہ پرجاری محاصرے اورتعمیرنومیں تاخیر کے حوالے سے کہا کہ عنقریب ایک دھماکہ ہوگا جس کے مکمل ذمہ دار دشمن غاصب اسرائیل ہوگا۔
انہوں نے مزیدکہا کہ اگردشمن رفح سٹی کے قیادت کی گرفتاری پرخوش ہے تووہ سن لیں کہ عنقریب وہ خون کے آنسوروے گا، اس لئے کہ اب القدس سے انقلاب شعلے اٹھنے والے ہیں جو دشمن کو جلا کرراکھ کردیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button