16337بیرونی دہشت گردداعش میں شامل ہیں۔رپورٹ
العالم ٹی وی رپورٹ کے برطانوی ریسرچ سینٹر”بوے” نے ایک رپورٹ شائع کیا ہے جس کے مطابق مغرب پوری دنیامیں تیسرے نمبرپرہے جوشام میں دہشت گردداعش کے صفوں میں بھیجتاہے جن میں سرفہرست تیونس ہے اس کے بعددوسرے نمبرپرسعودی عرب آتاہے۔
رپورٹ کے مطابق شام اورعراق میں مغرب سے تعلق رکھنے والے1122دہشت گردہیں جن میں200 سے ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ128دہشت گردگرفتارجبکہ 20دہشت گردوں نے اپنے آپ کوخودکش بم میں پھاڑ دیا۔
رپورٹ میں کہاگیاہےاس حوالے سے تیونس کی سرزمین سےدہشت گردپیداکرنے میں زیادہ زرخیزہے جہاں سے اب تک شام اورعراق میں دہشت گردداعش کے صفوں میں 3000 دہشت گردآئے جبکہ دوسرے نمبرپرسعودی عرب ہے جہاں سے 2500دہشت گرداوراردن سے1400دہشت گردوں نے داعش کے صفوں میں گھس کرمظلوم عوام کے خون سے اپنے ہاتھوں کورنگین کیا۔
ادھرروس سے800دہشت گرداوربرطانیہ سے500 دہشت گردآئے۔ یوں شام اورعراق میں داعش کے اندر16337 دہشت گردہیں جن میں سے2580یورپی ہیں۔