لبنان

حزب اللہ نے القدس میں ہونے والے فلسطینی عوام کی بہادری کومقاومت کے لئے ایک نمونہ قراردیا۔

العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے القدس واقعے میں شہید ہونے والےفلسطینی مجاہد ابراہیم عکاری اوردیگرشہداء اورزخمی ہونے والے شہریوں کی بہادری کو مقاومت کے لئے نمونہ قرار دیاہے۔
ذرائع کاکہناہے اس حوالے سے حزب اللہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ یہ کامیاب کاروائی عوامی مقاومت کے لئے ایک بہترین نمونہ ہے اوریہ دراصل فلسطینی عوام کی القدس سٹی میں ہونے والے غاصب اسرائیل کی طرف سے شہر کویہودیانے کی سازش کے خلاف مضبوط ارادے کی علامت ہے،اورشہرمیں موجودمسجدالاقصیٰ سمیت دیگرمسلمانوں اورعیسائیوں کے مقدسات کوغاصب اسرائیل کی طرف سےانہدام کئے جانے کے خلاف ایک مضبوط مہم ہے۔۔
حزب اللہ نے تمام مسلمانوں اورعربوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فلسطینی عوام جو اپنی سرزمین کی حفاظت کے خاطرقربانیاں پیش کررہی ہے،کے ساتھ کھڑے ہوں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button