پاکستان

حق آگیا باطل مٹ گیا،کالعدم سپاہ صحابہ نے بھی یزید کو باطل قرار دیتے ہوئے جلوس عزاداری نکال لیا

شیعت نیوز: جلوس عزاداری کے مخالف گروہ کالعدم سپاہ صحابہ بلاآخر حق کو تسلیم کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کالعدم سپاہ صحابہ نے امام حسین علیہ سلام کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک جلوس لال مسجد سے پریس کلب تک نکالا۔ کالعدم جماعت کی جانب سے نکالے جانے والا یہ جلوس اس بات کا ثبوت ہے کہ اس گروہ نے چاہتے اور نا چاہتے ہوئے اپنے نظریات پر سمجھوتا کرلیا ہے ۔ ہماری اطلاعات کے مطابق یہ گروہ یزید ابن معاویہ کو کربلا میں قصور وار نہیں سمجھتا ہے اور کربلا کی جنگ کو دو شہزادوں کی جنگ قرار دیتا تھا، جبکہ ہر سال محرم میں جلوس عزا کے خلاف بیان بازی اور انہیں محدود کرنے کا مطالبہ کرتا ہے، لیکن آج حب علی ؑ میں نا صیح بغض معاویہ میں اس گروہ نے جلوس نکال کر عزاداری کی اپنی مخالفت کے مطالبہ کو باطل قرار دیدیا ہے۔
حق کبھی چھپ نہیں سکتا اور باطل کبھی جیت نہیں سکتا، یہ خدا کا قانون ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button