پاکستان

کراچی میں شہید ہونے والے جوان واجد حسین کی گلت میں نماز جنازہ ادا کی گئی

شیعت نیوز: گذشتہ روز پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے شیعہ جوان واجد حسین جنکا تعلق گلگت سے ہے شہید ہوگئے تھے۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال ممتاز منزل کے قریب تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے واجد حسین شہید جبکہ علی عمران زخمی ہوگئے تھے۔ دہشتگردوں نے دونوں جوانوں کو اس وقت اپنی درندگی کا نشانہ بنایا جب وہ امام بارگاہ شریکۃ الحسین (ع) سے علامہ ذکی باقری کا خطاب سننے کے بعد اسلامک ریسرچ سینٹر میں علامہ حسن ظفر نقوی کا خطاب سننے جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کر دی، جس سے واجد حسین اور علی عمران شدید زخمی ہوگئے، دونوں جوانوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ واجد حسین راستے میں ہی جام شہادت نوش کرگئے۔ شہید واجد حسین کا جسد خاکی بذریعہ ہوائی جہاز آج گلگت پہنچایا گیا، جہاں سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان علامہ شیخ نیئر عباس مصطفوی کی اقتداء میں شہید نماز جنازہ پڑھی گئی۔ اسکے بعد شہید کو انکے آبائی قبرستان جوتل میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button