لبنان

مزاحمتی فورسیز ، شام میں دہشت گردوں سے مقابلے کے لئے ہیں۔ حسن نصراللہ

حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل نے کہا ہے امریکہ، اسرائیل اور تکفیری دہشت گردوں کا غرور توڑنے کے لئے حزب اللہ شام کی جنگ شامل ہوئی ہے ۔ حسن نصراللہ نے مزید کہا کہ اگر ہم شام میں مقابلہ کرنے نہ جاتے تو ابو بکر البغدادی لبنان میں بھی وہی کام کرتا جو اس نے عراق ميں البونمر قبیلے کے ساتھ کیا ہے۔ حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے عزاداری امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے منعقدہ ایک مجلس عزا کو خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حزب اللہ لبنان کی فورسیز، شام میں میدان جنگ چھوڑ کر چلی جاتیں تو تکفیری داعش دہشت گرد گروہ، لبنان ميں قتل عام کردیتے۔سید حس نصراللہ نے کہا کہ مسلمانوں کی ذمہ داری یہ ہے کہ اپنی شرعی ذمہ داریوں پر عمل کریں اور یہ وہی درس ہے جو شیعوں کے تیسرے امام، حضرت امام حسین علیہ السلام نے کربلا میں سب کو دیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button