عراق

جفرالخصرکی آزادی بڑی کامیابی ہے:عمّارحکیم

عراق کی مجلس اعلی اسلامی کے سربراہ نے کہا ہےکہ جفرالصخر کے علاقے کو دہشتگرد گردوں کے وجود سے پاک کیا جانا، عراق کی فوج کی دوسری کامیابی ہے اور یہ کارروائی بڑی کامیابیوں کے لئے پہلا قدم ہے۔
فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق سید عمّار حکیم نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ملت عراق آئندہ آنے والے دنوں میں ایسی بہت سے کامیابیوں کا مشاہدہ کریں گے تاکید کی کہ اس کامیابی نے ثابت کردیا کہ تمام عراقی قوم، چاہے اس کا تعلق کسی بھی مذہب و فرقے سے ہو، امام حسین علیہ السلام کے راستے پر قدم بڑھاتے ہوئے آزادی، مزاحمت اور اپنی عزت و آبرو کے دفاع کے لئے، کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
عراق کی مجلس اعلی اسلامی کے سربراہ کا یہ بیان ایسی صورت میں کہ عراق کی فوج نے عوامی فورسز کی مدد سے سوق الجیشی نوعیت کے حامل شہر جفرالصخر کو دہشتگردوں کے کنٹرول سے آزاد کرلیا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button