پاکستان

ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی اپنے سیاسی عزائم کی تکمیل کیلئے عزاداروں پر حملے بند کریں، حسینی فورس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حسینی فورس پاکستان کے سربراہ اشتر رضا اشتر نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلز پارٹی اپنے سیاسی عزائم کی تکمیل کیلئے محرم الحرام اور ملت جعفریہ کو استعمال کرنے کی ناپاک کوششیں کر رہی ہیں، ایم کیو ایم پر قابض تکفیری خارجی دہشتگرد ٹولہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت سے انتقام لینے کیلئے ملت جعفریہ کو قربانی کا بکرا بنانا چاہتی ہے، لیکن ملت جعفریہ کے غیور اور بیدار جوان ایسی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ ان کی خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب امام بارگاہ اسلامک ریسرچ سینٹر پر دہشتگردانہ حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والی نو ماہ کی معصوم شیرخوار عزادار بچی بتول کی وادی حسین (ع) میں تدفین کے موقع پر کارکنان اور عزاداران شہدائے کربلا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اشتر رضا اشتر نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کی جانب سے اپنے سیاسی عزائم کے حصول کیلئے محرم الحرام اور ملت جعفریہ کو قربانی کا بکرا بنانے کی ناپاک سازش انتہائی قابل مذمت ہے، سیاسی جماعتوں نے ہوش کے ناخن نہ لئے اور یزیدی روش سے باز نہ آئے تو ملت جعفریہ اور عزاداران سید الشہداء دونوں سیاسی جماعتوں کو نشان عبرت بنا دینگے۔ انہوں نے کہا کہ امام بارگاہ اسلامک ریسرچ سینٹر پرہونے والا دہشگردانہ حملہ ایم کیو ایم پر قابض تکفیری خارجی دہشتگرد ٹولے اور کالعدم سپاہ صحابہ کی مشترکہ کارروائی ہے جسکا مقصد سیاسی فوائد اور اتحاد بین المسلمین کی فضاء کو نقصان پہنچانا ہے لیکن ملت جعفریہ ایسی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیگی۔ اشتر رضا اشتر نے کور کمانڈر کراچی نوید مختار اور ڈی جی رینجرز سندھ بلال اختر سے مطالبہ کیا کہ جہاں انہوں نے مذہبی انتہاپسند طالبان کے خلاف کارروائی کی وہیں سیاسی طالبان کی جانب سے اپنے سیاسی عزائم کی تکمیل کیلئے محرم الحرام میں امن و امان کی کوششوں کو نقصان پہنچانے کی سازش کا فوری نوٹس لیں۔ ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے اشر رضا اشتر نے مزید کہا کہ متحدہ قائد الطاف حسین ایم کیو ایم پر قابض تکفیری خارجی دشتگرد ٹولے کو لگام دیں اور امام بارگاہ پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو منظر عام پر لائیں ورنہ نو ماہ کی معصوم عزادارشہیدہ بچی بتول کا خون کا حساب انہیں دنیا اور آخرت میں دینا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button