مشرق وسطی

بحرین کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت پر پابندی نامنظور

بحرین کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت الوفاق نے حکومت کی جانب سے تین ماہ تک جماعت کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے جنون میں اٹھایا گیا قدم قرار دیا ہے۔ الوفاق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دقيانوسي حکم، ملک کے سیاسی و سماجی حقائق کو تباہ کر کے رکھ دے گا اور ایک گروہ یا قوم کو سیاسی پلیٹ فارم سے دور رکھنا، انتقامی کارروائی ہے۔ الوفاق کے بیان میں آیا ہے کہ یہ فیصلہ، حقیقی جمہوریت کی بحالی اور عدالت پر مبنی حکومت کی تشکیل کے عوام کے ارادوں کو کمزور نہیں کر سکتا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جو فیصلہ سنایا گیا ہے وہ عوام کے بنیادی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ واضح رہے کہ بحرین کی ایک عدالت نے ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی الوفاق پر ملک کے حالات کو معمول پر لانے کے لئے تین ماہ کی پابندی عائد کر دی ہے۔ بحرین کے وزیر انصاف نے عدالت میں درخواست دائر کرکے ملک میں نام نہاد جمہوری عمل میں رکاوٹ ڈالنے کے لئے الوفاق پر پابندی لگانے کی درخواست کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button