مشرق وسطی

آل خلیفہ حکومت نبیل رجب کو فوری رہا کرے:ایمینسٹی انٹرنیشنل

ایمینسٹی انٹرنیشنل نے بحرین کے انسانی حقوق کے رہنما کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایمینسٹی انٹرنیشنل میں شمالی افریقہ اور مشرق وسطی کے شعبے کی انچارج حسیبہ حاج سہراوی نے کہا ہے کہ نبیل رجب کو سزا دیا جانا، عدالت کی بے انصافی کا مظہر ہوگا۔ سہراوی نے بحرین کے حکام سے مطالبہ کیا کہ ملک میں آزادی بیان کا احترام کرے اور نبیل رجب کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
انہوں نے اسی طرح، سیاسی اغراض و مقاصد کی وجہ سے بحرینی شہریوں کو قانون کے دائرے میں لائے جانے پر شدید تنقید کی اور آل خلیفہ حکومت کے اس رویّہ کو بحرین میں عوام کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی اور ان کو کچلے کے مترادف قرار دیا۔ واضح رہے کہ بحرین کے انسانی حقوق مرکز کے سربراہ نبیل رجب کو یکم اکتوبر کو آل خلیفہ کے کارندوں اور دہشتگرد گروہ داعش کے باہمی گٹھ جوڑ پر مبنی خبر کو سماجی ویب سائٹ میں اپنے پیج پر لکھے جانے کی وجہ سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button