عراق

سنی رہنماؤں کی سلفی وہابی دہشت گردوں کے خلاف آخری دم تک لڑنے پر تاکید

شیعت نیوز: عراق کے سنی قبائلی رہنماؤں نے عراقی وزير اعظم حیدر العبادی کے ساتھ ملاقات میں سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کے خلاف آخری دم تک لڑنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
الحیات کے مطابق عراق کے سنی قبائلی رہنماؤں نے عراقی وزير اعظم حیدر العبادی کے ساتھ ملاقات میں سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کے خلاف آخری دم تک لڑنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ عراقی وزير اعظم حیدرالعبادی نے حال ہی میں اردن کا دورہ کیا جہاں انھوں نے سنی قبائلی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کی اس ملاقات میں سنی قبائل نے سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کے مکمل خاتمہ تک لڑائی جاری رکھنے پر تاکید کی سنی قبائلی رہنماؤں نے کہا کہ وہ سلفی وہابیوں کے خلاف آخری دم تک لڑیں گے اور ان کو عراق کی مقدس سرزمین میں نابود کردیں گے۔ واضح رہے کہ داعش دہشت گردوں نے موصل میں کئی سنی علماء کے سر کاٹ دیئے اور سنی مساجد کی بےحرمتی کرتے ہوئے سنیوں کو اس علاقہ میں جبری طور پر ابوبکر البغدادی کی بیعت کرنے پر مجبورکیا لیکن سنیوں نے ابوبکر بغدادی کی خلافت کومسترکرد کردیا

متعلقہ مضامین

Back to top button