فکر حسینی کو عام کرنا ہوگا،کربلا والوں کا مشن آگے بڑھایا جائے،مولانا شہنشاہ نقوی

مسجد باب العلم نارتھ ناظم آباد میں منعقدہ عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ آمد محر م پر اخوت و روداری اور محبتوں کا مظاہرہ کیا جائے ،کیونکہ شہداء کربلا ؑ نے صبر و تحمل اور برداشت کی بات کی ،ہمیں فکر حسینی کو عام کرنا ہوگا۔ تاکہ بھٹکی ہوئی انسانیت فلاح پا سکے اور امن کے قیام میں مدد مل سکے انہوں نے مزید کہا کہ کربلا والوں کے مشن کو آگے بڑھایا جائے۔انہوں نے تمام مکاتب فکر کے مسلمانوں سے کہا کہ وہ ایسے عناصر کی سرکوبی کریں جو شرپسندی کر کے یہاں پر امن فضاء کو خراب کرنے کے درپے ہیں ۔








