مشرق وسطی

آل خلیفہ کی تشدد آمیز پالیسیوں کی مذمت

ملت بحرین کی تحریک جاری ہے اور بحرینی عوام نے آل خلیفہ کے خلاف مظاہرے کرکے اپنے مطالبات پر تاکید کی ہے۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملت بحرین نے آج منامہ کے شمال مغربی علاقے بنی جمرۃ میں مظاہرے کئے اور اپنے مطالبات پر تاکید کی۔
بحرینی عوام نے سیاسی قیدیوں کی رہائي اور ملک میں جمہوری نظام کی برقراری پر زور دیا اور آل خلیفہ کی تشدد آمیز پالیسیوں کی مذمت کی۔ ادھر آل خلیفہ کی فوج نے ایک پینسٹھ سالہ شہری کو پرامن مظاہروں میں شرکت کرنے کے جرم میں گرفتار کرکے چھے ماہ کے لئےقید میں ڈال دیا ہے۔ واضح رہے آل خلیفہ کی جیلوں میں قیدیوں کو جسمانی اور ذہنی ایذائيں دینا ایک عام سی بات ہے لیکن اس حکومت نے بہت سے قیدیوں کو شہریت سے بھی محروم کردیا ہے۔ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button