مشرق وسطی

مصر میں مظاہروں کے درمیان ایک شخص ہلاک، سعودی قونصلیٹ کی گاڑی نذرآتش

مصر میں ہونے والے مظاہروں کے دوران سیکورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں معزول صدر محمد مرسی کا ایک حامی ہلاک ہوگیا ہے۔
قطر سے شائع ہونے والے روزنامہ الشرق الاوسط کی رپورٹ کے مطابق مصر میں کودتا مخالف اتحاد میں شامل ایک جماعت کے رہنما نے کہا ہے کہ المطریہ کے علاقے میں آج ہونے والا مظاہرہ، سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ پر منتج ہوا۔
رپورٹ کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں نے نمازجمعہ کے بعد برپا ہونے والے مظاہرے کے شرکاء پر براہ راست فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا ۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ مصر کے دوسرے شہروں میں ہونے والے مظاہروں میں بھی اخوان المسلمین اور محمد مرسی کے حامیوں نے مظاہرہ کیا اور ملک کے بحران کو حل کرنے میں حکومت کی ناکامی کی بنا پراس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔دوسری جانب چار نامعلوم مسلح افراد نے مصر کے شہر سوئز میں سعودی عرب کے قونصلیٹ کی دوگاڑیوں کو آگ لگا دی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button