مشرق وسطی

تکفیری دہشتگرد کویت میں گرفتار

شام کے متعدد شہریوں کے سر قلم کرنے والے ایک دہشتگرد کو کویت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کویت سے شائع ہونے والے اخبار الرائی نے اپنی آج کی اشاعت میں ایک سیکورٹی ذریعے کے حوالے سے لکھا ہے کہ کویت کے صوبۂ الاحمدی کی سیکورٹی فورسز کو اطلاع ملی تھی کہ اس صوبے کا ایک باشندہ شام میں دہشتگرد گروہ داعش کا رکن ہے ۔ اس اطلاع کے بعد سیکورٹی فورسز نے اسے گرفتار کر لیا۔ اس دہشتگرد کی گرفتاری اور شام میں دہشتگرد گروہ داعش کے مظالم سے متعلق ویڈیو کا جائزہ لینے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ یہ دہشتگرد شام کے شہریوں کے سر قلم کرنے والوں میں شامل تھا۔ واضح رہے کہ عراق اور شام میں مجرمانہ اقدامات اور مظالم انجام دینے والے دہشتگرد گروہوں داعش اور جبھۃالنصرہ سے وابستہ عناصر زیادہ تر افریقی اور عرب ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔ تکفیری دہشتگردوں نے سعودی عرب ، قطر ، ترکی اور بعض یورپی ممالک کی مالی اور اسلحہ جاتی مدد کے ساتھ شام اور عراق میں بدامنی پھیلا رکھی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button