دنیا
افغان نیشنل سیکورٹی نے 37 وہابی طالبان کو ہلاک کردیا
شیعت نیوز: افغان نیشنل سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں37 طالبان دہشت گرد ہلاک اور6 زخمی ہوگئے جب کہ 10 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
فرانسسی نیوز ایجنسی کے مطابق افغان نیشنل سیکیورٹی فورسزکے آپریشن میں37 طالبان دہشت گرد ہلاک اور6 زخمی ہوگئے جب کہ 10 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان نیشنل پولیس،آرمی اور انٹیلی جنس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مشترکہ طور پر آپریشن کیا جس میں 37 طالبان ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے جب کہ 10 کو گرفتار کر لیا گیا۔ زیادہ تر دہشت گرد قندھار کے ضلع میواند میں آپریشن کے دوران مارے گئے۔ آپریشن قندھار،غزنی،خوست، ننگرہار میں کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے بھاری مقدار میں ہتھیار اور بارودی مواد بھی برآمد کرلیا۔