ایران

آیت اللہ العظمی خامنہ ای صیہونی حکومت کی بے بسی عظیم کامیابی آیت اللہ العظمی علی خامنہ ای

رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پچاس روزہ جنگ میں غزہ کی کامیابی اور محصور عوام کے مقابلے میں صیہونی حکومت کی بے بسی کے اظہار کو عظیم کامیابی اور نصرت الہی کا مصداق نیز عظیم کامیابیوں کی بشارت قرار دیا۔ رہبرانقلاب اسلامی نے آج تہران میں تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے سکریٹری جنرل رمضان عبداللہ سے ملاقات میں پچاس روزہ جنگ میں پائدار غزہ کی کامیابی پر بے پناہ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تاکید فرمائی کہ اسلامی جمہوریہ اور ایران کے عوام نے فلسطین کی کامیابی اوراستقامت پرافتخار کیا اور ہمیں امید ہے کہ استقامت کی کامیابی کا سلسلہ حتمی کامیابی تک جاری رہےگا۔ حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مزید فرمایا کہ معمول کے تجزیوں اور اندازوں کی بنیاد پر صیہونی حکومت کو اپنے وسیع وسائل کے سہارے انھیں چند ابتدائی دنوں میں ہی غزہ جنگ ختم کردینی چاہئے تھی لیکن آخرکار اسے اپنے مقاصد کے حصول میں بھی عاجزی کا اظہار کرنا پڑا اور استقامت کے شرائط کے سامنے گھٹنے بھی ٹیکنے پڑے۔

رہبرانقلاب اسلامی نے مجاہدین کی مدد کے لئے اللہ تعالی کے وعدوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ عوام کی جانب سے استقامت کی حیرت انگیزہمراہی اور بچوں اور عورتوں سمیت دوہزار سےزيادہ افراد کے سفاکانہ قتل عام اور مسلسل بمباری کے سامنے ان کا نہ تھکنا، اللہ تعالی کے کرم اور مدد کے سوا کچہ نہيں تھا۔ آپ نے صیہونی حکومت کی جارحیت دہرائے جانے کا امکان موجود ہونےکی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ استقامتی تحریکوں کو روز بروز اپنی آمادگی اور غزہ کے اندر طاقت کے ذخائر بڑھاناچاہئے۔ رہبرانقلاب اسلامی نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ مقابلہ آرائی میں فلسطین کے مغربی ساحلی حصے کے ہمراہ ہونے کے لئے منصوبہ بندی کو ایک بنیادی منصوبہ قرار دیا اور تاکید کے ساتھ فرمایا کہ صیہونی حکومت کے ساتھ جنگ ، سرنوشت کی جنگ ہے جو فیصلہ کن ہونی چاہئے اور کچہ ایساکرناچاہئے کہ دشمن، مغربی ساحل کی جانب سے بھی وہی تشویش محسوس کرے جو غزہ کی طرف سے محسوس کرتاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button