پاکستان

شہداء نے اپنے لہو سے دین اسلام کی آبیاری کرکے تشیع کا سر فخر سے بلند کردیا، علامہ نثار قلندری

ذاکرین امامیہ فیڈریشن کے سربراہ علامہ نثار قلندری نے شہدائے راہ ولایت کانفرنس سے خطاب میںکہا ہے کہ ہم شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے خون سے دین اسلام کی آبیاری کرکے تشیع کا سر فخر سے بلند کر دیا، ایم ڈبلیو ایم کی شہدائے راہ ولایت کانفرنس کے موقع پر اہل تشیع کے ساتھ ساتھ اہلسنت علماء کی شرکت نے تکفیریوں کی اسلام و پاکستان دشمن تکفیری دہشتگرد عناصر کی تمام سازشوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ امروہہ گراؤنڈ انچولی سوسائٹی میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے زیر انتظام شہدائے راہ ولایت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ نثار قلندی نے کہا کہ ہر مسلمان کی نجات کا دارو مدار علی کی ولایت پر ہے، جو روز آخرت ہلاکت سے بچائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی علی کی ولایت کا پرچم بلند کرکے عاشقان حیدر کرار نے اسلام کی محافظت کی، آج بھی عاشقان ولایت و امامت غدیری علم کے ساتھ دنیا بھر میں یزیدیت کی تمام سازشوں کو ناکامی سے دوچار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم نے سنی شیعہ اتحاد و وحدت کے مظہر عوامی اجتماعات منعقد کرنے کا جو سلسلہ جاری رکھا ہے، اس سے پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانے کی تمام تکفیری سازشوں پر پانی پھر گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button