پاکستان

مولانا طاہر اشرفی گناہ کبیرہ کے مرتکب ہوئے ہیں، اسلامی نظریاتی کونسل سے خارج کیا جائے،سنی تحریک

شیعت نیوز: پاکستان سُنی تحریک علماء بورڈسے وابستہ پچیس جیدعلماء ومفتیان کرام نے مولاناطاہراشرفی سے متعلق میڈیاپر آنے والی خبروں پر شدیدتشویش کا اظہارکرتے ہوئے مولاناطاہرمحموداشرفی سے اپنے اوپرشراب نوشی کے حوالے سے لگائے گئے الزامات کی فوری طورپر وضاحت کا مطالبہ کیاہے۔

علماء ومفتیان کرام نے مرکزاہلسنّت ترنول سے جاری کردہ اپنے مشترکہ اعلامیہ میں کہا کہ مولاناطاہرمحموداشرفی پر پہلے بھی شراب نوشی کے الزامات ہیں اورنجی ٹی وی کے حالیہ پروگرام میں بھی وہ مشکوک حالت میں نظر آرہے ہیں۔لہذٰا مولاناطاہرمحموداشرفی کواپنے متعلق شراب نوشی کے حوالے میڈیاپر آنیوالی خبروں کی فوری اورحلفاََوضاحت کرنی چاہیے۔آئے روزایسی خبروں کی وجہ سے مولاناطاہراشرفی اخلاقی طورپر ایک متنازعہ شخصیت بن چکے ہیں۔ علماء ومشائخ سمیت ملک بھرکے عوام کومولاناطاہراشرفی سے شدیدتحفظات ہیں۔ اسلامی نظریاتی کونسل کو چاہیے کہ وہ ایک مشکوک الحال شخصیت کی رکنیت فوری طورپر منسوخ کرے۔علماء ومفتیان کرام نے مزیدکہا کہ اگر مولاناطاہراشرفی کے حوالے سے مذکورہ خبروں کی کوئی صداقت ہے تووہ گناہِ کبیرہ کے مرتکب ہوئے ہیں۔شراب نوشی شرعاََ حرام ہے۔قرآن وسنت میں شراب نوشی کی حرمت سے متعلق واضح احکامات موجود ہیں۔ ایسی صورت میں مولاناطاہراشرفی کو فوری توبہ کرنی چاہیے اور آئندہ سچے دل سے ایسی حرکت نہ کرنے کا عہدکرنا چاہیے۔اعلامیہ جاری کرنے والے علماء ومفتیان کرام میں علامہ غفران محمودسیالوی، مفتی قاضی سعیدالرحمن، مفتی لیاقت علی رضوی، مفتی شرف الدین صدیقی،علامہ پیرغلام مرتضیٰ شاکر، علامہ عارف چشتی، علامہ عطاء الرحمن، علامہ شاہدمحمود عباسی،مفتی عثمان رضوی، صاحبزادہ خالدمحمود، علامہ عبداللطیف قادری، علامہ خلیل الرحمن قادری،پیرسیدوسیم الحسن نقوی ایڈوکیٹ، پیرسید عابدحسین شاہ،علامہ مجاہدعبدالرسول خان،مفتی سلطان محمود قادری، مفتی محمدحسیب عطاری،علامہ محمد طارق شہزادقادری،مفتی محمدایازسعیدی، ڈاکٹرمحمد شہبازقادری،مفتی محمداحسن نقیبی،مفتی محمدابرار احمد عطاری ،مفتی آصف سعیدقادری ودیگرشامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button