پاکستان

مدینہ و کربلا میں بھی ساتھ دیا، آج بھی اہل تشیع اور طاہر القادری کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، جے سالک

فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ کے گراونڈ میں پاکستان عوامی تحریک کے جلسہ کے دوران مسیحی رہنما جے سالک نے اسٹیج پہ آ کر علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کو خوش آمدید کہا اور ان کو یقین دلایا کہ پاکستان کے مسیحی، انقلاب مارچ کی حمایت میں انکے ساتھ ہیں۔ جے سالک نے کہا کہ مسلمانوں کے تمام فرقوں اور اپنے مسیحی بھائیوں سے استدعا کرتا ہوں کہ وہ چاہے لاہور میں ہوں یا کراچی میں لاہور کے جلسے کی کامیابی کے لیے روزے رکھیں۔ جے سالک نے کہا کہ یہاں اہل تشیع اور اہل سنت دونوں مسالک کے افراد اور قائدین موجود ہیں، میں انہیں یقین دلاتا ہوں کہ جس طرح مسیحی میثاق مدینہ اور کربلا میں آپ کے ساتھ رہے ہیں، اسی طرح اب بھی ظلم کیخلاف جد وجہد میں آپ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری قدم بڑھائیں، پاکستان کی مسیحی برادری انکے ساتھ ساتھ رہے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button