ایران

یاعلی‘‘ نئے کروز میزائیل نے اسرائیل پر لرزہ طاری کر دیا”

العالم کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ذرائع نے تاکید کی ہے کہ ایران میں یاعلی نامی میزائل کی رونمائي سے اسرائيل کے حلقوں میں تشویش پھیل گئي ہے۔ واضح رہے سپاہ پاسداران نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ اس کے ماہرین نے ایک کروز میزائل کی جدید کاری کرکے ساٹھ سو کلومیٹر تک مارکرنے والا میزائل تیار کرلیا ہے جو زمین، فضا اور سمندر سے مار کرسکتا ہے یہانتک کہ ڈرون طیارون سے بھی یہ میزائل فائر کیا جا سکتا ہے اور اسے نیوی گيٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق یاعلی نامی کروز میزائل فضا میں اپنے راستے کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ صیہونی حکومت کے سکیورٹی ذرائع نے صیہونی اخبار معاریو سے کہا ہے کہ ایران کا یہ نیا میزائل اسرائيل کے فوجی اڈوں کے لئے خطرہ شمار ہوتا ہے اور ایران اس میزائل سے اسرائیل کے فوجی مراکز کو نشانہ بناسکتا ہے تاہم اسرائيل کو سب سے زیادہ ڈر اس بات ہے کہ کہیں ایران یہ میزائل حزب اللہ کو نہ دے دے۔ صیہونی اخبار معاریو نے صیہونی حکام سے کہا ہےکہ ایران سے آنے والی خبروں پر سنجیدگي سے غور کریں کیونکہ ایران نے ثابت کردیا ہےکہ وہ اپنے سائنس دانوں کی توانائیوں سے استفادہ کرکے ایسے ہتھیار بنانے میں کامیاب ہوجاتا ہے جس پر سب حیران رہ جاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button