مقبوضہ فلسطین

اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی، دوفسلطینی شہید

صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں دوفلسطینی شہریوں کو گولی مار کرشہیدکردیا۔

فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں واقع شہر الخلیل پر حملہ کرکے فلسطینیوں کے گھروں کو محاصرے میں لے لیا اور دو فلسطینیوں کوگولی مار کرشہید کردیا۔
صیہونی فوجیوں نے دونوں فلسطینیوں کی شہادت کے بعد ان میں سے ایک شہید کےگھر کو بلڈوز سے ڈھا دیا اور ان کے گھر کے افراد کو گرفتار کرلیا۔
اسرائیلی فوجیوں نےغرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملے کے دوران کم سےکم سولہ فلسطینیوں کےگرفتار کرلیا۔
اسرائیلی فوجیوں نے ان اخباری رپورٹروں کو بھی نشانہ بنایا اور ان پرآنسوگیس کے گولے پھینکے جو ان کے جرائم کو دیکھ رہے تھے۔
دوسری طرف صیہونی جنگی طیاروں نے غزہ پٹی پر حملہ کرکے ایک بارپھرجنگ بندی کی خلاف ورزی کی ۔
یہ ایسے عالم میں ہے کہ تحریک حماس اور جہاد اسلامی فلسطین کے وفود صیہونی حکومت کے ساتھ جنگ بندی کے سلسلے میں بالواسلطہ مذاکرات کےلئے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہيں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button