پاکستان

علی رضا تقوی نے جان دے کر امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند کر دیا، تہور حیدری

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری تہور حیدری کا شہید ناموس حرمت رسول (ص)، علی رضا تقوی کی دوسری برسی کی مناسبت سے کہنا ہے کہ شہید علی رضا تقوی نے ناموس حرمت رسول (ص) کیلئے اپنی جان دیکر امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند کیا، شہید نے اپنے لہو سے ملت تشیع کی ترجمانی کی کہ ملت تشیع کا ہر جوان ناموس حرمت رسول (ص) کا حقیقی پاسدار ہے، اس راہ میں اپنی جان دینے سے بھی دریغ نہیں کرے گا۔ شہید نے یہ ثابت کر دیا کہ شیعہ اور سنی اکٹھے ہیں اور ہمارے درمیاں مرکز وحدت رسول خدا (ص) کی ذات مبارکہ ہے۔

انہوں نے شہید تقوی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید شیعہ و سنی میں وحدت کی علامت ہے۔ دشمن ہمیں تفرقوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے، ہمیں شہید ناموس رسالت (ص) علی رضا سے یہ درس ملتا ہے کہ موجودہ دور کے دشمنان رسول (ص) و دشمنان اسلام ناب محمدی (ص)، امریکہ و اسرائیل ہیں، ہمیں انکے خلاف برسرپیکار رہنا چاہیئے اور اس راہ میں جان دینے سے بھی دریغ نہیں کرنا چاہیئے۔ دو سال قبل یوم عشق رسول (ص) شیعہ سنی اتحاد کا مظہر تھا اور عشق رسول (ص) کا عملی ثبوت تھا، علی رضا تقوی نے امریکی قونصلیٹ کے باہر شہادت کا رتبہ پا کر اپنی شعوری شہادت کے ذریعے فرقہ واریت کے خاتمہ کا اعلان کیا۔ شہید کے خون سے وحدت کا ملنے والا پیغام ناقابل فراموش ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button