پاکستان

کراچی کی افغان بستی میں پولیس کا تکفیری دہشتگردوںسے مقابلہ , 7 سعودی نواز دہشتگرد واصل جہنم

کراچی پولیس نے سہراب گوٹھ کی افغان بستی میں سرچ آپریشن کیا. فائرنگ کے تبادلے میں 7 امریکی سعودی نواز دہشت گرد واصل جہنم ہوگئے جبکہ دستی بم اور ہزاروں گولیاں بھی برآمد کر لی گئی ہیں. 

کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کراچی پولیس سہراب گوٹھ اور افغان بستی پہنچ گئی ۔ پولیس نے بستی کو گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی شروع کردی ۔ سرچ آپریشن کے دوران دستی بم اور ہزاروں گولیاں برآمد کی گئیں ۔تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ پر پولیس نے جوابی کارروائی کی جس سے 7 دہشت گرد مارے گئے۔ پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران ایک دھماکا بھی ہوا ۔ پولیس مقابلے کے بعد مزید نفری موقع پر پہنچ گئی ۔ افغان بستی کی گلیاں تنگ ہونے کے باعث پولیس کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button