نواز لیگ لشکر جھنگوی و دیگر دہشتگرد گروہوں سے آنیوالوں کو اپنی جماعت سے باہر نکالے، سیدہ شہلا رضا

13 ستمبر, 2014 11:49

shela raza1ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے خبرراساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز حکومت کی وجہ سے آپریشن ضرب عضب کے آغاز میں تاخیر ہوئی، نواز حکومت کی وجہ سے آئی ایس پی آر نے پہلے اعلان کیا جبکہ حکومت کو پہلے کرنا چاہئیے تھا، اور تمام سیاسی جماعتوں کو بہت زیادہ چاہئیے کہ اپنی پاک فوج کے پیچھے کھڑی ہوتیں، لیکن سب اپنے چھوٹے چھوٹے ایشوز لیکر اپنے اپنے ڈرامے کر رہی ہیں، میں یہ سمجھتی ہوں کہ پاک فوج اپنا کام کر رہی ہے، لیکن جو فیصلے نواز حکومت نے کرنے ہیں اس کو ہی کرنے ہونگے اور ایسے لوگ جو پانچ سال، آٹھ سال، دس سال لشکر جھنگوی و دیگر دہشتگرد گروہوں کے رکن رہ چکے ہیں، ان کو اپنی جماعت سے بھی ہٹانا ہوگا اور وہ لوگ جیسا کہ آپ نے بھی دیکھا کہ راولپنڈی میں عاشور کے روز جو فساد ہوا، اس میں جھنگ سے اٹھا کر احمد لدھیانوی کو لایا گیا، انہیں اسٹیک ہولڈر بنایا گیا اور انہوں نے انتہائی غلط قسم کی باتیں کیں، تو یہ سب بھی ختم کرنا چاہئے، وفاقی حکومت کو پنجاب حکومت کو آرڈر کرنا چاہئیے کہ دہشتگردوں کے تمام بیس کیمپس ختم کریں، اس سوچ کی جڑیں کاٹنی ہونگی۔ جہاں تک داعش کی آپ نے بات کی کہ تو لٹریچر تو پایا گیا ہے، چاکنگ بھی دیکھی گئی ہے، سوشل میڈیا میں بھی پاکستان میں داعش کے حوالے سے لٹریچر اور چاکنگ کی تصاویر عام ہوئی ہیں، تو جیسا کہ میں نے کہا کہ عالمی سطح پر جا کر دیکھیں تو اسلامی ممالک میں اہل تشیع مخالف دہشتگرد عناصر سرگرم عمل ہیں۔ اگر داعش کی پاکستان میں موجودگی کی خبروں میں صداقت ہے تو یہ وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اسے کنٹرول کرے۔

1:01 صبح جولائی 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔