شاہ محمود قریشی کی علامہ عباس کمیلی سے ملاقات، علامہ علی اکبر کمیلی کی شہادت پر تعزیت پیش کی

13 ستمبر, 2014 10:01

shah mehmood abbas kumailiپاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی سے ملاقات، بیٹے کی شہادت پر تعزیت پیش کی۔ تفصیلات کے مطابق علامہ عباس کمیلی کے گھر ہونے والی ملاقات میں فردوس شمیم نقوی ، سلمان مجتبیٰ نقوی ، شبر رضا سمیت دیگر پی ٹی آئی اور جعفریہ الائنس کے رہنما بھی موجود تھے۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے علامہ عباس کمیلی کو ان کے جوان فرزند علامہ علی اکبر کمیلی کی شہادت پر تعزیت پیش کی اور شہید کے بلندی درجات کیلئے دعا کی۔ واضح رہے کہ علامہ علی اکبر کمیلی کو گزشتہ دنوں تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا، آج ۶ روز گزرنے کے بعد بھی پولیس ان کے قاتل گرفتار کرنے میں سراسر ناکام رہی ہے۔

11:53 شام جولائی 10, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔