حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مخلص نظر نہیں آتی ، مرزا یوسف حسین

آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تحت شیعہ افراد کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر منعقدہ احتجاجی جلسے سے خطاب کے دوران مولانا مرزا یوسف حسین نے کہا کہ حکمرانوں کی بے حسی اور ہٹ دھرمی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے ۔آج کالعدم جماعتوں کی سرپرستی اور قاتلوں کی حمایت کی وجہ سے پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں آگیا ہے لیکن حکومت وقت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مخلص اور آمادہ نظر نہیں آتی انہوں نے افواج پاکستان اور عدلیہ سے کہا کہ وہ ملک کو بحران سے نکالنے میں مدد کرے،کیونکہ پورے ملک کی نگاہیں فوج ہی کی طرف دیکھ رہی ہیں۔جلسے سے علامہ اظہر حسین نقوی ، ،صغیر عابد رضوی ،سہیل مرزاا ور حسن صغیر عابدی نے خطاب کیا ۔








