بابائے قوم فرزندِحیدرؑ قائداعظم محمدعلی جناح کی66ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

11 ستمبر, 2014 10:41

بابائے قوم فرزندِحیدرؑ قائداعظم محمدعلی جناح کی66ویں برسی آج منائی جا رہی ہےشیعت نیوز۔ بانی پاکستان بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کا 66واں یوم وفات آج ملک بھر میں انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا رہا ہے۔ بابائے قوم کے یوم وفات پر کراچی سمیت ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا، قائداعظم محمد علی جناح کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گی، بانی پاکستان کے مزار پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، سندھ کابینہ کے ارکان، سیاسی اور سماجی تنظیموں کے رہنما، قائداعظم کے اہل خانہ سمیت شہریوں کی بڑی تعداد حاضری دے گی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی۔ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی سرکاری اور نجی سطح پر تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے جن میں مقررین قائداعظم محمد علی جناحؒ کی زندگی پر روشنی ڈالیں گے اور برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کے لیے الگ وطن کے قیام کی جدوجہد اور شاندار خدمات پر قائداعظم کو زبردست خراج عقیدت پیش کریں گے جب کہ تقاریب میں سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

قائداعظم کے 66ویں یوم وفات پر الیکٹرونک میڈیا نے مختلف پروگرامز نشر کیے جائیں گے جب کہ پرنٹ میڈیا میں بھی مختلف مضامین شائع کیے گے جن میں قائداعظم محمد علی جناحؒ کی زندگی پر روشنی ڈالی گی ہے۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ 25 دسمبر 1876ء کو کراچی میں پیدا ہوئے اور 1913ء میں آل انڈیا مسلم لیگ میں باقاعدہ شرکت کی اور برصغیر پاک وہند کو انگریزوں کے تسلط سے نجات دلانے اور مسلمانوں کے لیے الگ وطن کے حصول کی جدوجہد میں مصروف ہو گئے اور ان کی انتھک کاوشوں کی بدولت 14 اگست 1947ء کو پاکستان معرض وجود میں آیا، قائداعظم پاکستان کے پہلے گورنر جنرل بنے اور 11 ستمبر 1948ء کو پوری قوم کو روتا چھوڑ کر خالق حقیقی سے جا ملے۔

بابائے قوم فرزندِحیدرؑ قائداعظم محمدعلی جناح کی66ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

10:06 شام جولائی 9, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔