سیلاب زدگان کی مدد کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیںگے، اطہر عمران

10 ستمبر, 2014 10:29

atherimranامامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی امداد ہمارا انسانی، اخلاقی اور قومی فریضہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں سیلاب سے متعلق ہونیوالے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی مدد کے لئے اپنی تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لائیں گے۔لاکھوں پاکستانی سیلاب کی آفت میں گھرے ہماری امداد کے منتظر ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ امامیہ اسکاؤٹس نے فلڈ ریلیف ورکنگ کا آغاز کر دیا ہے اس مہم میں میڈیکل کیمپس اور ادویات کی فراہمی اشیائے خوردنوش اور کپڑے فراہم کئے جائے گے۔ فلڈ ریلیف مہم میں سینکڑوں امامیہ اسکاؤٹس کی ٹیمیں تشکیل پا چکی ہیں اور ہنگامی بنیادوں پر ورکنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اسکاؤٹس نے اس سے قبل سیلا ب متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں شروع کر دی ہیں۔ اجلاس میں سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے لئے امامیہ اسکاؤٹس کی ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں۔ جھنگ اور مضافات میں موجودہ سیلابی ریلے سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اسکاؤٹس کی ٹیمیں موجو ہیں، انہوں نے پاکستانی قوم سے اپیل کی مصیبت کی اس گھڑی میں سیلا ب زدگان کی امداد کریں۔ ہزاروں افراد بے گھر ہوچکے ہیں اور وہ حسرت بھری نگاہوں سے اپنے ہم وطنوں کی جانب دیکھ رہے ہیں۔ بے گھر ہونے والے خاندانوں کو آٹا، دالیں، گھی، پینے کا صاف پانی اور دیگر ضروری اشیاء کی اشد ضرورت ہے، جبکہ سیلابی علاقوں میں پھیلنے والی بیماریوں کی روک تھام کے لئے میڈیکل کیمپ بھی لگائے جائیں گے۔ یاد رہے 2005 کا تباہ کن زلزلہ ہو یا سابقہ ادوار میں سیلاب کی ناگہانی آفت، آئی ایس او نے ہمیشہ مصیبت میں گھری دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا فرض اولین جانا ہے اور ہمیشہ مشکل وقت میں ملک عزیز کی خدمت کی ہے۔

9:13 صبح جولائی 9, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔