جب تک حکمرانوں کا صفایا نہیں ہو جاتا یہاں سے نہیں جائیں گے، علامہ طاہرالقادری

04 ستمبر, 2014 08:58

qadriپاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے مقدمے میں نامزد ملزموں کو نہ صرف گرفتار کیا جائے بلکہ فوری طور پر ان کا نام ای سی ایل میں بھی شامل کیا جائے۔ انقلاب مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ تحریک اںصاف اور عوامی تحریک حکمرانوں کیخلاف جنگ میں اکھٹے ہیں۔ میں دھرنا ختم کرنے کی بے بنیاد افواہوں کو مسترد کرتا ہوں۔ میں اور عمران خان شریف برادران کے استعفوں تک اسلام آباد سے کسی صورت نہیں جائیں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے الزام عائد کیا کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا شمار کرپشن کے بڑے سرداروں میں ہوتا ہے۔ خورشید شاہ سندھ میں دہشتگرد گروہ لشکر جھنگوی کو سپورٹ کرتے ہیں۔ اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے کیلئے وہ عوامی تحریک انصاف کیخلاف زبان درازی کر رہے ہیں۔ خورشید شاہ اپنی زبان بند کر لیں ورنہ معاملہ بہت دور تک چلا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ کی جماعت پر پاکستان کو توڑنے کا الزام ہے۔ آپ کی پارٹی قیادت نے ”ادھر تم ادھر ہم” کا نعرہ لگا کر عوامی مینڈیٹ کو ٹھکرایا۔ خورشید شاہ کس منہ سے کہتے ہیں کہ عوامی تحریک جمہوری جماعت نہیں ہے۔ انہوں نے سابق صدر آصف علی زرداری سے معذرت کے ساتھ درخواست کی کہ وہ خورشید شاہ کی زبان بندی کروائیں، ورنہ ہمارے پاس اور بہت کچھ کہنے کو ہے۔ اپنے خطاب میں طاہر القادری نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں یہ بات ہوئی کہ پتہ کروایا جائے کہ پی ٹی وی پر حملہ کروانے میں کون ملوث تھا۔؟ میں نے کل کلمہ طیبہ پڑھ کر قسم کھائی تھی کہ ہم نے پی ٹی وی پر حملہ نہیں کروایا تھا بلکہ پی ٹی وی پر حملہ مسلم لیگ (ن) کے غنڈوں نے کروایا تھا۔ طاہر القادری نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں سے بچوں کے لئے کھلونوں، جھولوں اور بستروں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مخیر حضرات یہ تمام چیزیں سخاوت کریں، تاکہ دھرنے کے شرکاء کو کچھ سکون حاصل ہوسکے۔ ہم اس وقت یہاں سے جائیں گے جب تک حکمرانوں کا صفایا نہیں ہو جاتا۔

دیگر ذرائع کے مطابق علامہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ کارکنان کل پارلیمنٹ ہائوس کا لان خالی کر دیں، خورشید شاہ اپنی زبان بند کریں ورنہ بات دور تک جائے گی، حکومت 30 ہزار کارکنان کو رہا اور راستے کھول دے، اگر 3 دن میں لاکھوں کا سمندر نہ آجائے تو دھرنا ختم کر دوں گا۔ طاہر القادری نے کہا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا، لیکن نامزد ملزمان گرفتار نہیں کئے گئے، انہوں نے کارکنان کو پارلیمنٹ کے سامنے بستر لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان حکمرانوں کے استعفے تک بستر لگا کر یہاں بیٹھیں، ہم شریف برادران کے استعفے تک یہاں سے نہیں جائیں گے۔ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ اپنی زبان بند کریں ورنہ بات دور تک جائے گی، وہ خود سندھ میں دہشت گردوں کی سرپرستی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خورشیدہ شاہ، ملک دو ٹکڑے کرنے کا الزام آپ کی پارٹی پر ہے، اگر آپ نے زبان بند نہیں کی تو پیپلز پارٹی کو ننگا کروں گا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری کا مزید کہنا تھا کہ زرداری صاحب نے چیلوں کی زبان بند نہیں کرائی تو ان کے رجسٹر کھول لونگا۔ بے نظیر بھٹو منہاج القرآن کی رکن تھیں، میں عوامی اتحاد کا صدر تھا پیپلز پارٹی نے میری قیادت میں جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نےحلف لے کر کہا ہے کہ پی ٹی وی کے دفتر پر ہم نے حملہ نہیں کیا، مجھے تو یہ بھی نہیں پتہ تھا کہ پی ٹی وی وزیراعظم ہاؤس کے راستےمیں آتا ہے یا نہیں۔ پی ٹی وی پر حملہ وزیراعظم، چوہدری نثار، سعد رفیق اور پرویز رشید نے کرایا، پی ٹی وی پر حملہ کرنے والے ایک شخص کو بھی نہیں جانتے، ہمارے کارکنوں کو تو یہ بھی نہیں پتہ کہ نشریات بند کرنے کے لیے کیا کیا جاتا ہے؟ تحریک انصاف اور عوامی تحریک اس جنگ میں اکٹھی ہیں، بچوںکے لئے بیٹ بال بھیجیں، عمران خان کرکٹ سکھائیں گے، عمران خان کرکٹ کوچ بنیں، میں کرکٹ کھیلوں گا، محمود خان اچکزئی جمہوریت کے چیمپین بن گئے ہیں، محمود خان اچکزئی چادر اوڑھ کر ریاست کے خلاف بولتے ہیں

9:01 صبح جولائی 6, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔