وزیراعظم قاتل اعظم اور ن لیگ خون لیگ بن چکی ہے، صاحبزادہ حامد رضا

01 ستمبر, 2014 12:07

hamidrazaسنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پرامن اور غیرمسلح مظاہرین پر ریاستی طاقت کا بہیمانہ استعمال شرمناک ہے۔ اب قاتل اور ظالم حکمرانوں کے خلاف کھلی جنگ ہو گی۔ قوم کی بیٹیوں کی تذلیل کرنے والے سیاسی فرعونوں سے ظلم کا بدلہ لیں گے۔ اسلام آباد میں سانحۂ ماڈل ٹاؤن کو دہرایا گیا ہے۔ جنرل ضیاء کے جانشینوں نے نہتے لوگوں پر بدترین ظلم کر کے قوم کے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں۔ شریف برادران کو ہر ظلم کا حساب اور جواب دینا ہو گا۔ شاہی محلات بچانے کے لیے عورتوں اور بچوں پر ظلم و بربریت کی گئی۔ حکمرانوں نے تشدد کا راستہ اختیار کر کے جمہوریت پر خودکش حملہ کیا ہے۔ دنیا کے ہر ملک میں وزیراعظم ہاؤس کے سامنے احتجاج ہوتے ہیں۔ ہم ڈرنے، جھکنے اور دبنے والے نہیں ہیں۔ وزیراعظم کے استعفے تک انقلاب مارچ کا دھرنا جاری رہے گا۔ وزیراعظم اور وزیرداخلہ کے خلاف قتل اور اقدام قتل کے مقدمات درج کروائیں گے۔

’’اسلام ٹائمز‘‘ سے ٹیلی فونک گفتگو میں صاحبزادہ حامدرضا کاکہناتھاکہ آخری فیصلے کا وقت آ گیا ہے۔ شریف برادران کا نام تاریخ میں سیاہ حروف میں لکھا جائے گا۔ پرامن مظاہرین پر وحشیانہ شیلنگ کر کے جمہوریت، آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں۔ حکمرانوں نے آمریت کا ثبوت دیا ہے۔ وزیراعظم قاتل اعظم اور ن لیگ خون لیگ بن چکی ہے۔ سول وار سے بچنے کے لیے وزیراعظم کا استعفیٰ ضروری ہے۔ فاشسٹ حکومت کو چلنے نہیں دیں گے۔ وفاقی دارالحکومت کی سڑکوں کو عوام کے خون سے رنگین کرنے والے حکمرانوں کے خلاف بغاوت کا اعلان کرتے ہیں۔ اہل حق کو ریاستی طاقت سے دبایا نہیں جا سکتا۔ حکومت ریاستی طاقت کے خوفناک استعمال کے باوجود دھرنے کو منتشر نہیں کر سکی۔ حکمران بوکھلا کر پاگل پن پر اتر آئے ہیں۔ سیاسی دہشت گرد حکمرانوں نے جمہوریت پر بہت بڑا داغ لگا دیا ہے۔ حکومت کی یزیدیت کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ عمارتیں نہیں لوگوں کی زندگیاں زیادہ قیمتی ہوا کرتی ہیں۔ انسانی جانوں کی بجائے عمارتوں کو اہمیت دینے والے انسانیت کے بدترین دشمن ہیں۔

4:46 صبح جولائی 5, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔