مضبوط اور مستحکم پاکستان ہم سب کی ضرورت ہے، مولانا حسین مسعودی

ہیئت آئمہ مساجد امامیہ کےمرکزی صدر مولانا حسین مسعودی نے کہا کہ مضبوط اور مستحکم پاکستان ہم سب کی ضرورت ہے ہمیں اپنے وطن اور آزادی کی حفاظت کرنا ہوگی۔علماء و معززین کی مشترکہ نشست سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک اندرونی و بیرونی خطرات میں گھیرا ہو اہے۔ہمیں حکمت عملی سے کام لینا ہوگا اور کوشش کرنا ہوگی کہ تقسیم وطن کیلئے کام کرنیوالی قوتوں کا محاسبہ ہو،کیونکہ وطن عزیز بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے۔








