افضل خان کے انکشافات اورلاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ حکمرانوں کے گلے کا پھندا ہیں، علامہ ناصرعباس جعفری

27 اگست, 2014 10:31

raja shab1مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نجی ٹی وی پر سامنے والی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے واضح ہوگیا ہے کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف قاتل اعلیٰ ہیں اور انہیں کے ایماں پر ماڈل ٹاؤن میں خون کی ہولی کھیلی گئی، خدا کی لاٹھی بے آواز ہے، انشاء اللہ حکمران اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اڑتالیس گھنٹے کی ڈیڈلائن سے پہلے ہی حکمران اپنے انجام سے دوچار ہوجائیں گے۔ ہمارا پہلے دن سے یہی موقف رہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث افراد کیخلاف ورثاء کی جانب سے ایف آئی آر درج ہونی چاہیے، لیکن حکمرانوں نے پیسے اور طاقت کے بل بوتے پر یہ کام نہیں ہونے دیا ۔ ہم اپنے خون کے آخری قطرہ تک ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ ہیں اور مظلوموں کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے سیشن کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ، علامہ ناصر کا کہنا تھا کہ اب بھی اگر ظالموں کے خلاف مقدمہ درج نہیں ہوتا تو پھر ثابت ہوجائیگا کہ پاکستان میں کوئی قانون نام کی چیز نہیں ہے۔انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سوال کیا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد انہیں اپنے لبوں کو کھولنا چاہیے، قبرستان جیسی خاموشی جمہوری معاشرے کی نفی ہے۔

11:31 شام جون 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔