سانحہ ماڈل ٹاون کی ایف آئی آر کے اندراج کا امکان، وزیراعظم آج اعلان کرسکتے ہیں

27 اگست, 2014 10:27

modelpolliceبلآخر پاکستان عوامی تحریک کا احتجاج رنگ لانے والا ہے اور آج سانحہ ماڈل ٹاون کی ایف آئی آر کے اندراج کا امکان ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کسی بھی وقت سانحہ ماڈل ٹاون کی ایف آئی آر درج ہوسکتی ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہرالقادری کی ڈیڈ لائن کے خاتمے سے قبل اعلان کرسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی حکومت کی دی گئی ڈیڈلائن میں ابھی چھ گھنٹے باقی ہیں، وزیراعظم کی طرف سے ممکنہ اعلان کا مقصد پاکستان عوامی تحریک کو اطمینان دلانا ہے، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے استعفٰی سے قبل کسی پیش رفت کا امکان نہیں ہے۔

10:06 شام جون 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔